کووند نے او بی سی آئینی ترمیمی قانون کو منظوری دی

0
image:DNA India

نئی دہلی: (یو این آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کی نشاندہی کرنے کے لئے ریاستوں کو بااختیار بنانے والے آئین کے 105 ویں ترمیمی ایکٹ 2021 کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کووند نے آئین کے105 ویں ترمیمی ایکٹ 2021 اور جنرل انشورنس بزنس (نیشنلائزیشن) ترمیمی ایکٹ،2021 کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ انشورنس سے متعلق اس ترمیمی ایکٹ کے ذریعے جنرل انشورنس بزنس (نیشنلائزیشن) بل 1972 میں ترمیم کی جا سکے گی ۔
آئین کے105 ویں ترمیمی ایکٹ 2021 کوپارلیمنٹ نے 11 اگست 2021 کو منظوری دی تھی ۔ ایکٹ کے مطابق ہر ریاست یا مرکزکے زیر انتظام علاقہ قانون کے مطابق اپنے مقاصد کے لیے سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقات کی فہرست تیار کر سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS