پریس کے نام پر گٹکھا کی تیاری۔ملزم گرفتار

0

حیدرآباد :تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس نے ایک گھٹکے کے یونٹ پر چھاپہ مارا۔ویسٹ ماریڈ پلی کا رہنے والا ایک شخص راما کرشنا نگر میں شیڈ کی تیاری کے ذریعہ گٹکھا،تمباکو پیکٹس کی تیاری اور فروخت کا کام کررہا تھا۔اس نے اپنی کار پر پریس کا اسٹیکر لگاتے ہوئے یہ کاروبار کررہا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کار پر پریس کے اسٹیکر،چینل کے لوگو اور کیمرہ کی نشاندہی کی۔اس کے پاس سے 15لاکھ روپئے مالیت کا گٹکھا،گٹکھا کی تیاری میں استعمال ہونے والی 14اشیا،13ہزار روپئے کی نقد رقم بھی ضبط کرلی گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS