پریاگ راج تشدد: پریاگ تشدد کے 40مظاہرین کی تصاویر جاری،انہیں تصاویر سے تیار ہونگے پوسٹر

0

نئی دہلی : پریاگ راج کے اٹالہ میں جممہ کی نماز کے بعد بوال کے 40مظاہرین کی تصاویر جاری کردی گئی ہے۔ انہیں تصاویر سے اب پوسٹر تیار کئے جائنگے۔ موقع واردات کے پاس لگے سرویلنس کیمروں کے ویڈیوز فوٹیج کی تصاویر قید ہوئی تھی۔ پولیس نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ ملزامین کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہونے پر اطلاع دیں۔ ایس ایس پی اجے کمار نے بتایا کہ اٹالہ بوال میں شامل مظاہرین کے پوسٹر پرانے شہر میں شام تک لگ جائنگے۔ ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر تقریبا 40مظاہرین کے پوسٹر جاری کئے گئے ہیں۔
پتھر بازوں کے الزام میں گرفتار 10لوگوں کی ضمانت کی عرضی خارج اس سے پہلے جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے تشدد میں پھتربازی کے الزام میں گرفتار 10لوگوں کی ضمانت کی عرضی دو الگ الگ مجسٹرییٹ کی عدالت نے خارج کردی ہے۔ عدالت نے کہاکہ لگائے گئے الزامات کافی سنگین طرح کے جرائم کے ہیں۔ اس لے ضمانت کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ ملزمین کی ضمانت عرضی مجسٹریٹ کی عدالت خارج کرچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS