پرتاپ گڑھ:طالب علم کا چاقو سے گود کر قتل

0
news18

پرتاپ گڑھ:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کندھئی علاقے میں بدھ کی صبح ایک اسکولی طالبہ کی چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ کے طالب علم ساگر سنگھ کی کندھئی کے کالورام انٹرکالج کے پاس چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ متوفی کرماہی گاوں کا رہنے والا تھا اور آج صبح کوچنگ کے لئے گھر سے نکلا تھا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے ابھی تک کوئی تحریر نہیں دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS