ممبئی: 53 صحافی کورونا وائرس سے متاثر پرکاش جاوڈیکر کا اظہار حیرت

0

وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ممبئی میں 50 سے زائد صحافیوں کو کورونا وائرس کے لئے مثبت پائے جانے پر کا حیرت کا اظہار کیا ہے۔
پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’پچاس سے زائد صحافی خاص کر فوٹوگرافرز کورونا وائرس سے متاثر ہیں جو حیرت کی بات ہے، اس سلسلہ میں وزارت کی جانب سے بہت جلد ایک اڈوائزری جاری کی جائے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ صحافیوں کو لازمی طور پر اپنا خیال رکھنا چاہئے۔
 ممبئی کے کم از کم 53 میڈیا کارکنا کورونا وائرس کے لئے مثبت پائے گئے۔ 16 17 اور 17 اپریل کو آزاد میدان میں منعقدہ ایک خصوصی کیمپ کے دوران بی ایم سی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں ، فوٹوگرافروں سمیت 171 میڈیا کارکنان کے ٹیسٹ کے نمونے لئے تھے جن کی اب رپورٹ آرہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS