راشٹرپتی بھون کے صفائی کارکن میں کووڈ-19 مثبت کی تصدیق

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس عالمی وبا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کروونا کا قہر راشٹرپتی بھون کیمپس تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راشٹرپتی بھون میں ایک صفائی کارکن میں کورونا وائردؤس مثبت پایا گیا ہے۔ اس ٖفائی کرنے والے کے مثبت آنے کے بعد 100 کے قریب افراد کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ اس میں ملازم سے لے کر سیکرٹری کی سطح تک کے ملازمین شامل ہیں۔ ملازمین کو قرنطین کیا گیا ہے جبکہ افسران کو گھر پر ہی کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ یہ معاملہ 4 دن پہلے کا ہے۔ فی الحال اس صفائی کارکن کے علاوہ تمام لوگوں کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ منگل کے روز وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 590 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 18،601 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1،336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 47 افراد کی موت ہوئی ہے۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ 3،252 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS