نتیش کمار کی شہریت قانون پر خاموشی پر طنز، پٹنہ میں نتیش کمار کے لاپتہ ہونے کے چسپاں کئے گئے پوسٹر

0

ملک بھر میں شہریت قانون کے خلاف تحریک جاری ہے۔ عوام میں حکومت کے اس فیصلے کو لیکر سخت غصہ ہے۔

شہریت قانون پر خاموشی اختیار کرنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ اور ان کے مزاحیہ پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔  ان پوسٹرز میں وزیراعلیٰ نتیش کی بڑی تصاویر لگائی گئی ہیں اور لکھا ہے  ’لاپتہ … اس چہرے کو دھیان سے دیکھیں ، یہ کئی دنوں سے نہ تو دیکھا گیا ہے اور نہ ہی سنا گیا ہے ۔ جو اس شخص کو ڈھونڈے گا بہار ہمیشہ کے لئے اس شخص کا مقروض رہے گا۔ 
یہ پوسٹر نامعلوم افراد کے ذریعہ لگائے گئے ہیں۔
ایسا ہی ایک اور پوسٹر دیکھنے کو ملا ہےجس میں لکھا ہے گونگے، بہرے اور نابینا وزیر اعلیٰ لاپتہ ہیں۔  پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل کی حمایت کرنے پر ان کی پارٹی کی کڑی تنقید کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کو راجیہ سبھا کی منظوری ملنے کے بعد 12 دسمبر کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دستخط کے بعد قانون بن چکا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS