راجستھان میں پنچایت  الیکشن  کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ

0

جےپور: راجستھان میں پنچایت الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ آج صبح آٹھ بجے سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان پرامن طریقے سے شروع ہوئی۔ تیسرے مرحلے کے تحت 49پنچایت کمیٹیوں کی 1700گرام پنچایتوں میں سرپنچ کے عہدوں اور وارڈ پنچ کےلئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ ووٹنگ پرامن طریقےسے چل رہی ہے اور کہیں سے کوئی بد امنی کی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ ووٹنگ کے شروع میں کچھ مقامات پر الیکٹرانک مشینوں میں خرابی  کی شکایت آئی، لیکن جلد ہی ای وی ایم بدل کر ووٹنگ معمول پر آگئی۔ پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ دیہی ووٹروں میں ووٹنگ  کے تئیں جوش بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ووٹرس شام پانچ بجے تک اپنے ووٹوں کا استعمال کر سکیں گے۔ بیانا پنچایت کمیٹی کے گاؤں نیاواس کے گاؤں کے لوگوں نے حدبندی میں ان کے گاؤں کو برہم آباد پنچایت سے ہٹا دیا ہے، اور دور کی گرام پنچایت پوربائی کھیڑا میں جوڑنے کے خلاف گاؤں کے ووٹروں کی ووٹنگ  کا بائیکاٹ کرنے کی خبر ہے۔ ریاست میں سرپنچ کے عہدے کے لئے 10ہزار865اور پنچ کےلئے 28ہزار 223 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ تیسرے مرحلے میں ریاست بھر میں 17سرپنچ اور 6953پنچ بلا مقابلہ چن لئے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے میں سرپنچ  کے عہدے کےلئے 10ہزار 865امیدوار اپنی قسمت آزما رہےہیں، جبکہ پنچ کے عہدے کے لئے 28ہزار 223 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS