کانگریس لیڈر و سابق وزیر رتناکر راو چل بسے

0

  
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئرلیڈر و سابق ریاستی وزیر جے رتناکر راو چل بسے۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ 
اتوار کی صبح کریم نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ رتناکرارو کا آبائی مقام موجودہ جگتیال ضلع کے دھرماپوری منڈل کا موضع تماپور تھا 
جہاں سے انہوں نے سرپنچ کی حیثیت سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ بعد ازاں بگارام اسمبلی حلقہ سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے۔ متحدہ آندھراپردیش میں وائی 
ایس راج شیکھر ریڈی کی کابینہ میں وزیر انڈومنٹ کے طورپر انہوں نے خدمات انجام دی تھیں۔ رتناکر راو کی تعلیم اردو سے ہوئی تھی اور وہ اچھی طرح سے اردو لکھنا 
پڑھنا جانتے تھے۔ ان کی موت پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،ریاستی وزرا، پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے افسوس کا 
اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS