پولیس موجود، مسلمانوں کے گھروں پر بھگوا جھنڈا،جانیں کہاں کا ہے یہ واقعہ؟

0
Image: Amar Ujala

رائے پور (یجنسی):دیگر ذرائع سے موصول ہونے سے قبل ہی سوشل سائٹس پر دل دہلانے والی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ چھتیس گڑھ میں پیش آیا ہے، جس میں پولیس کی موجود گی میں کچھ لوگ مسلمانوں کے گھروں پر زبردستی
بھگوا جھنڈا لگارہے ہیں۔واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کے سماجی کارکن محمد حسین نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور ایک ویڈیو شیئر
کرتے ہوئے لکھا’’چھتیس گڑھ: بھگوا آتنگیوں کا آتنگ، پولس کی موجودگی میں مسلمانوں کے گھروں پر لگایا بھگوا جھنڈا‘‘۔ اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ وجے کمار گپتا، آئی این سی نے لکھا ہے’’جھنڈ میں گیڈر بھی شیر ہوتا ہے، ہمت ہے تو اکیلے جاؤ، بھگوا لگاکر دکھاؤ، ۔۔۔۔۔ لال نہ ہو جائے تو کہنا۔‘‘
اروشا راٹھور لکھتی ہیں۔’’یہ اصلی پیرا سائڈ ہے، جو زعفران جیسے مقدس رنگ کو فسادات اور دہشت گردی میں استعمال کر کے آلودہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی پولیس کو بھی اب خاکی وردی کی توہین نہیں کرنی چاہیے اور بھگوا رنگ کی وردی پہننی چاہیے، کیونکہ اب انڈین پولیس سروس،بی جے پی پولیس سروس بن چکی ہے۔‘‘
ڈاکٹر امینہ ملک لکھتی ہیں: سنا ہے کہ وہاں کانگریس کی سرکار ہے ، پھر بھی ایسے حالات ہیں۔ ان کی کتنی ہمت ہے اور طاقت ہے دیکھو۔ اور مسلمان کمزور پڑتے جارہے ہیں آپس میں ہی لڑ رہے ہیں، جب تک مسلمان ایک نہیں ہوں گے، تب تک حالات ایسے ہی خراب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ محمد حسین نے کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے کہ یہ واقعہ کب کا ہے اور چھتیس گڑھ کے کس علاقے سے تعلق
رکھتا ہے۔ لوگوں کے ردعمل اور محمد حسین کی وضاحت سے چل ہی پتا چل جائے گا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا ۔

https://twitter.com/hussain_hrw/status/1445626930686873601

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS