جوشی کالونی کی 2مساجد میں پولیس نے نمازجمعہ نہیں پڑھنے دی

0

نئی دہلی ( ایس این بی ) : مشرقی دہلی پٹپڑ گنج کی جوشی کالونی کی دو مساجد میں پولیس نے جمعہ کی نماز نہیں پڑھنے دی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تھانہ مدھو وہار کے ایس ایچ او جوشی کالونی میں واقع مسجد فضل الٰہی پر تقریباً 12بجے پہنچے اور وہاں موجود ذمہ داروں سے کہا کہ اوپر سے حکم ہے کہ آپ جمعہ کی نماز با جماعت ادا نہیں کر سکتے ہیں اور جمعہ کی نماز با جماعت پڑھنے نہیںدی، اس کے بعد جوشی کالونی کی اہل حدیث مسلک کی مسجد نور پر بھی نماز نہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے جمعہ کی نماز با جماعت ادا کرنے سے روک دیا ، جس کے بعد یہاں پر لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کی ،وہیں منڈاولی فاضل پور کی اللہ کالونی کی مسجد اور ونود نگر کی مسجد کے ذمہ داروں سے بھی جمعہ کی نماز با جماعت ادا کرنے کے لئے منع کیا تو وہاں موجود ذمہ داروں نے تحریری حکم نامہ دکھانے کوکہا لیکن پولیس افسر جب کوئی تحریری حکم نامہ نہیں د کھا پائے تو وہاں لوگوںنے جمعہ کی نماز با جماعت ادا کی ۔
وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے ذریعہ جمعہ کے خطبہ میں اماموں کے ذریعہ گستاخ رسول ؐ نرسنگھ آنند سرسوتی کے خلاف بیان کرنے کی اپیل جاری کی تھی جس کی وجہ سے پولیس نے یہ قدم اٹھا یااور یہاں کی دومساجد پر نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS