پولیس کا کپوارہ میں 8 کلو گرام منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ

0
image:KNSNews

سری نگر: (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک نارکو ماڈیول کا پردہ چاک کر کے 8 کلو گرام منشیات، جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نارکو مڈیول کا پردہ چاک کر کے آٹھ کلو گرام منشیات جس کی قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کی ہیں اور ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار بھی کیا ہے۔گرفتار شدہ کی تصدیق مدثر احمد لون ساکن کیرن بالا کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس ماڈیول کا پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ تھا اور یہ ماڈیول منشیات کے کاروبار کے علاوہ وادی میں جنگجوؤں کی مالی مدد کرنے میں ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ماڈیول وادی میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام کر رہا تھا اور نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے پر ورغلا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرال پورہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS