پی ایم ایل ۔ این حکومت مشرف کو پاکستان واپس آنے میں سہولت فراہم کرے: نواز شریف

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی حکومت سے متحدہ عرب امارات میں زیر علاج سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ رپورٹ ڈان اخبار نے بدھ کے روز دی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا ’’میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ کسی دوسرے کو اپنے پیاروں کی خاطر تکلیف سے گزرنا پڑے جیسے کہ وہ ذہنی تکلیف سے دوچار ہوئے ہیں‘‘۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1999 میں جنرل مشرف کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کا تختہ الٹنے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ مشرف کی طرح نواز شریف نے بھی گزشتہ چند سال خود ساختہ جلاوطنی میں گزارے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے مسٹر مشرف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں اور تین ہفتوں سے متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS