کواڈ عالمی بہتری کے لئے ایک طاقت کے طورپر کام کرے گا:مودی

0
image:jansatta.com

واشنگٹن : (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امریکہ، ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا کا کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) عالمی بہتری کے لیے ایک قوت کے طور پر کام کرے گا اور انہیں یقین ہے کہ کواڈ ممالک انڈو پیسیفک خطے سمیت دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔ مودی نے کہا، “2004 کی سونامی کے بعد چاروں ممالک پہلی مرتبہ ہند بحرالکاہل خطے کی مدد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ کواڈ پارٹنر کی حیثیت سے ہم آج دنیا کی مدد کر رہے ہیں جو کووڈ 19 وباسے نبرد آزما ہے۔ ہمارا کواڈ ویکسین کا اقدام انڈو پیسفک علاقائی ممالک کے لیے ایک بڑی امداد ہوگی۔” انہوں نے کہا ، “کواڈ نے اپنی مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر اپنی مثبت سوچ اور نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکنالوجی، عالمی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی یا کووڈ کے خلاف جنگ، ان تمام سیاق و سباق پرمجھے اپنے دوستوں کے ساتھ یہاں بات کرنے میں خوشی ہوگی۔ اس سے قبل وزیراعظم نے کواڈ میٹنگ کی میزبانی پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS