ویکسین اورآکسیجن ہی نہیں وزیراعظم بھی ہیں غائب : راہل گاندھی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں شدید کورونا بحران کے درمیان آکسیجن،ویکسین اور ادویات کی کمی سے سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ اس وبا کے خلاف لڑائی غائب ہوکر نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ آکر جیتی جا سکتی ہے۔
راہل گاندھی نے کورونا ویکسین ، آکسیجن اور دوائی وغیرہ کی کمی کےتعلق سے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ،آکسیجن اور دوائیوں کے ساتھ وزیراعظم بھی غائب ہیں‘‘۔ بچے ہیں تو صرف سینٹرل وسٹا،ادویات پر جی ایس ٹی اور یہاں، وہاں وزیر اعظم کی تصاویر۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے ٹسٹ کم ہونے پر یوگی حکومت کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا ’’ہائی کورٹ میں یوپی حکومت کا حلف نامہ ریاست میں کورونا سے لڑنے کی اصل کہانی بیاں کرتا ہے۔ ٹیسٹ کم ہورہے ہیں۔ ایمبولینس کا انتظام صحیح نہیں ہے۔ آکسیجن اور دوائی سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔ حکومت کو یہ احساس کب ہوگا کہ کورونا سے لڑائی جھوٹ سے نہیں ، زیادہ ٹسٹنگ ….

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS