وزیر اعظم کی حصولیابی۔ کورونا کے معاملے میں ملک دنیا میں پانچویں مقام پر: یشونت

0

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے عالمی وبا کورونا وائرس ’کووِڈ19‘ سے نمٹنے کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔ 
 سنہا نے وزیر اعظم کے تقریری انداز کی نقل کرتے ہوئے ٹویٹ کی شروعات ان لفظوں میں کی،’ میرے پیارے دیش واسیوں!‘
انہوں نے کہا،’ ہندوستان اب دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ کورونا متاثر ملک ہے۔ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم پانچویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جب ہمیں لاک ڈاؤن میں نہیں رہنا تھا تب ہم نے اسے نافذ کیا اور جب ہمیں لاک ڈاؤن میں رہنا چاہیے تھا تو ہم اسے ہٹا رہے ہیں‘۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS