بتائیں کس طرح کیا کیا ہے گنبدِ خضریٰ، غرض کہ بانیٔ سبزہ ہے گنبدِ خضریٰ

0

بتائیں کس طرح کیا کیا ہے گنبدِ خضریٰ
غرض کہ بانیٔ سبزہ ہے گنبدِ خضریٰ

ہے آرزوئے بہشت بریں تو جا طیبہ
بہشتِ ناز کا ٹکڑا ہے گنبدِ خضریٰ

شعور و آگہی عرفاں سے کر دیا معمور
حیات بخش کچھ ایسا ہے گنبدِ خضریٰ

متاعِ حسنِ بصیرت نواز دی ہم کو
بڑا عظیم مسیحا ہے گنبدِ خضریٰ

قسم خدا کی وہ ہیں احترام کے لائق
کہ جن کی آنکھوں نے دیکھا ہے گنبدِ خضریٰ

فلک کے ماتھے کا جھومر اگر ہیں ماہ ونجوم
زمیں کا تاجِ مجلیٰ ہے گنبدِ خضریٰ

ذکی طارق بارہ بنکوی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS