سپریم کورٹ میں 4اپریل سے’فزیکل‘سماعت

0
www.dnaindia.com

نئی دہلی: سپریم کورٹ دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد 4اپریل سے مکمل ’فزیکل موجودگی‘میں دوبارہ سماعت شروع کرے گی۔چیف جسٹس این وی رمن نے بدھ کی عدالتی کارروائی کے دوران نئے نظام سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا۔کووڈ-19سے پہلے کی طرح سماعت شروع کرنے کے انتظامات کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پیر اور جمعہ کو وکلاء کی درخواست پر انہیں ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کے لیے ویڈیو لنک دستیاب کرایا جائے گا۔جسٹس رمن نے کہا کہ پیر اور جمعہ کو اگر وکلاء چاہیں تو ہم انہیں لنک فراہم کرائیں گے ۔عدالت عظمیٰ فی الحال جسمانی موجودگی کے ساتھ منگل، بدھ اور جمعرات (محدود) کو مقدمات کی سماعت کر رہی ہے ۔ پیر اور جمعہ کو ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کا نظام ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS