دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

0
image:hindustantimes.com

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل 90 ڈالرفی بیرل کے پار پہنچنے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی سطح پر، ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ آج 97.92 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 5.37 فیصد اضافے کے ساتھ 93.20 ڈالر فی بیرل پررہا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر………..پٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72…….89.62
ممبئی ……. 106.31…….94.27
کولکاتہ ……106.03…….92.76
چنئی……102.63…….94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS