بیرون ممالک میں کمی کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول کی قیمت مستحکم

0
Image:The Financial Express

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمتیں منگل کو مسلسل 24 ویں روز بھی مستحکم رہیں وہیں ڈیزل کی قیمت بھی برقرار رہی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس ہفتے کے پہلے دن برینٹ کروڈ جہاں 69 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا تو ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کے قریب آگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 101.84 —— 89.87
ممبئی———107.83 —— 97.45
چینئی———102.49 ——94.39
کولکتہ —— 102.08—— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS