ہندوستان میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یواین آئی) پٹرول ڈیزل کی قیمتیں آج بھی ریکارڈ اونچائی پر برقرار رہی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز اس ماہ میں 15 ویں بار اضافہ کیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری ریلیز کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 93.94 روپے اور ڈیزل 84.89 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ چارمئی سے اب تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 دنوں تک اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں 12 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کیا گیا ۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.54 روپے اور ڈیزل 4.15 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسرے شہروں میں بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 100.19 روپے فی لیٹر ہے۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت چنئی میں 95.51 روپے اور کولکتہ میں 93.97 روپے ہے۔
ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 92.17 روپے ، چنئی میں 89.65 روپے اور کولکتہ میں 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پرہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام پٹرول فی لیٹر روپے ڈیزل فی لیٹرروپے
دہلی 93.94 84.89
ممبئی 100.19 92.17
چنئی 95.51 89.65
کولکاتہ 93.97 87.74

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS