پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 104ویں دن بھی مستحکم

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل 104ویں دن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کے بعد 4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکز کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا ہے، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
میٹرو شہر……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی …………95.41……… 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی …………109.98………94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS