ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0

نئی دہلی: (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قبل ازیں اتوار کے روز قیمتوں میں توسیع کی گئی تھی۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 92.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 83.22 روپے فی لیٹر ہے ۔
اس وقت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 4 مئی سے اب تک نو دن تک قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ پانچ دن تک قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.18 روپے اور ڈیزل 2.49 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔.
ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 98.88 روپے ، چنئی میں 94.31 روپے اور کولکتہ میں 92.67 روپے فی لیٹر رہی۔جبکہ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 90.40 روپے ، چنئی میں 88.07 روپے اور کولکتہ میں 86.06 روپے فی لیٹر ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔:
شہر کا نام ۔۔۔۔۔پیٹرول روپے۔۔۔۔۔۔ڈیزل روپے
دہلی —— 92.58 ————— 83.22
ممبئی—— 98.88 ————— 90.40
چنئی —— 94.31 ————— 88.07
کولکاتا —— 92.67 —————86.06

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS