ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی) بین الاقوامی پر سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل 14 ویں روز مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 ویں روز بھی کوئی تبدیلی کی گئی ۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں ہفتے کے روز پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تاہم بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی ۔ امریکہ کے تیل کے ذخائرمیں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر ———— — پیٹرول ————— ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی -————— 107.83 —————— 97.45
چنئی —————- 102.49 -—————– 94.39
کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS