پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 17 ویں روز بھی مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: ( یواین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو مسلسل 17 ویں روز بھی مستحکم رہیں ۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 90.40 روپے اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔ پندرہ دن مستحکم رہنے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 15 اپریل کو ان میں کٹوتی کی تھی ۔ اس کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ ممبئی ، چنئی اور کولکتہ میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہے ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پیٹرول ڈیزل
دہلی ————— 90.40 —————— 80.73
ممبئی ———— 96.83 ————— 87.81
چنئی ————— 92.43 ———— 85.75
کولکتہ———— 90.62 —————– 83.61

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS