ہندوستان میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں دوسرے روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن بھی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔
ملک کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 98.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.18 روپے فی لیٹر اعلی سطح پر برقرار ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت میں جون میں 4.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.03 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس سے قبل مئی میں بھی پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ اس طرح دو مہینوں میں پٹرول 8.41 روپے (9.30 فیصد) اور ڈیزل 8.45 روپے (10.47 فیصد) مہنگا ہو چکا ہے۔
آج ملک کے دوسرے شہروں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 104.90 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
چینئی میں پٹرول 99.80 روپے فی لیٹر اور کولکاتہ میں 98.64 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ہے۔ چینئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 93.72 روپے اور کولکتہ میں 92.03 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:۔

شہر کا نام — پیٹرول —— ڈیزل
دہلی———98.81 —— 89.18
ممبئی—— 104.90 ——96.72
چنئی——— 99.80 —— 93.72
کولکاتہ —— 98.64 —— 92.03

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS