ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ

0

نئی دہلی :ملک میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی اور پٹرول آج 14 پیسے جب کہ  ڈیزل  کی قیمت  16 پیسے تک کم ہوئی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پیٹرول کی قیمت 14 پیسے اترکر 75.41 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ یہ 3جنوری کے بعد سب سے نیچے کی سطح  ہے۔ ڈیزل بھی 15 پیسے سستا ہوکر ڈیڑھ ہفتے کی نچلی سطح 68.77 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔  ممبئی میں پٹرول کی قیمت 14-14 پیسے کم ہوکر بالترتیب 78 روپے اور 81 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ چنئی میں اس کی قیمت 13 پیسے کم ہوئی  اور یہ 78.36 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔ ڈیزل کولکتہ اور ممبئی میں 16-16 پیسے سستا ہوکر بالترتیب 71.13 روپے اور 72.11 روپے فی لیٹر رہ گیا۔چنئی میں یہ 15 پیسے کم ہوکر 72.68 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS