پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار 15 ویں روز بھی جاری

0

نئی دہلی: پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار 15 ویں روز بھی جاری رہا اور ڈیزل کی قیمت میں تیز اضافے کی وجہ سے ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں فرق ایک روپے سے بھی کم رہ گیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی،جو یکم نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ایندھن ریکارڈ فی لیٹر 78.27روپے میں فروخت ہورہاہے۔
ملک میں 7 جون سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں دہلی میں پٹرول 7.97 روپے یعنی 11.18 فیصد اور ڈیزل میں 8.88 روپے یعنی  12.80 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافہ کے ساتھ 80.95 روپے ، ممبئی میں 34 پیسے اضافہ کے ساتھ  86.04 روپے اور چنئی میں 31 پیسے اضافے  کے ساتھ  82.58 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل 54 پیسے اضافہ سے کولکاتہ میں 73.61 روپے ، ممبئی میں 58 پیسے ، 76.69 روپے اور چنئی میں 51 پیسے اضافے سے 75.80 روپے فی لیٹر پر  پہنچ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS