پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

0

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں  مسلسل 14 ویں دن اضافے کے بعد ہفتے کے روز 79 روپے فی لیٹر کے قریب  پہنچ گئی۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 51 پیسے اضافے کے ساتھ 78.88 روپے فی لیٹرہوگئی جو3 نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ریکارڈ 77.67 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔
7 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 14 دنوں میں پٹرول 7.62 روپے یعنی 10.63 فیصد اورڈیزل 8.28 روپے یعنی 11.93 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں 49۔99 پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 80.62 روپے اور 85.70 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ چنئی میں اس کی قیمت 45 پیسے اضافے سے 82.27 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل54 پیسے اضافے سے 73.07 روپےکلکتہ  میں ، ممبئی میں 58 پیسے اضافے سے 76.11 روپے اور چنئی میں 52 پیسے اضافے سے75.29 روپے فی لیٹر پرہو چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS