لکھیم پور کھیری معاملے کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں عرضی

0
Image: India legal

پریاگ راج:(یواین آئی):الہ آباد ہائی کورٹ میں لکھیم پور کھری میں پیش آئے پرتشدد واقعہ کی جانچ مرکزی جانچ ایجنسی(سی بی آئی) سے کرانے کے مطالبے کے ساتھ ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ایک غیر سرکاری تنظیم سودیش اور پریاگ راج لیگل اینڈ کلینک کی طرف سے عبوری چیف جسٹس کو بھیجی گئی عرضی(لیٹر پٹیشن) میں پورے ماملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا حکم دئیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اپیل کی گئی ہے کہ سی بی آئی جانچ ہونے کی صورت میں ہائی کورٹ کے ذریعہ اس کی مانیٹرنگ کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی خاطی پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔تنظیم کی جانب سے وکیل گورو دویدی نے یہ لیٹر پٹیشن داخل کی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ لکھیم پور سے لے کر لکھنؤ تک بیٹھے بڑے پولیس افسران کا کردار اور لاپرواہی کی بھی جانچ کی جانی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ دفعہ 144 اور نظم ونسق کا حوالہ دیتے ہوئے جہاں ایک جانب ضلع انتظامیہ نے لیڈروں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے وہیں سیاسی پارٹیاں اسے جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے لکھیم پوری کھیری جانے کو بضد ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS