پیرو میں آئے شدید زلزلے میں 12 افراد زخمی

0

بیونس آئرس: (یو این آئی/ اسپوتنک) پیرو کے شمالی علاقے میں آئے شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔یہ اطلاع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سول ڈیفنس (آئی این ڈی ای سی آئی) نے دی ہے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی این ڈی ای سی آئی نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ زلزلے سے 362 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 76 تباہ ہوگئیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اتوار کی صبح یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز(ای ایم ایس سی) نے بتایا کہ شمالی پیرو میں 7.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پڑوسی ملک ایکواڈور میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے پیرو میں 7 طبی اداروں اور 13 گرجا گھروں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں اور بجلی کی لائنیں متاثر ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS