ملک کی خاطر لوگوں کا غصہ برداشت کرنا پڑتا ہے : پی ایم مودی

0

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون پرپورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔  پی ایم مودی آج جمعہ کو دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں شامل ہوئے ۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے لئے کام کرنے میں کافی غصہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ کئی لوگوں کی ناراضگی برداشت کرنی پڑتی ہے، اس کے علاوہ کئی الزامات سے بھی گزرنا پڑتا ہے ۔ پی ایم مودی نے ASSOCHAMکے پرگرام میں معاشیات، جی ایس ٹی اور ایز آف ڈیونگ کی رینکنگ کو لیکر کہی ہے۔ 
وزیر اعظم نے اس پروگرام میں کہا کہ آپ کے 100سالہ سفر میں اتار چڑھاؤ آئے ہوں گے۔ مختلف لوگوں نے رہنمائی کی ہوگی، وہ سبھی قابل تعریف ہیں۔ 100سالوں کے سفر کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک اور آزادی کے بعد کی صورت حال کو دیکھا  ہے۔ 2014 سے پہلے جب معاشی  نظام  برباد ہورہا تھا ، تو اسے سنبھالنے والے تماشہ دیکھ رہے تھے۔ بین الاقوامی سطح ملک کا کیا مقام تھا سبھی جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS