اوکھلا آمد و رفت آج بھی مشکل ترین مرحلہ

0

نئی دہلی:شہریت قانون  کے خلاف جاری احتجاج کا اثر آج بھی دارالحکومت میں نظر آرہا  ہے۔ آج بھی ٹریفک اور میٹرو نظام بدستور متاثر رہیں گے۔  دہلی ٹریفک پولیس  نے جمعہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ اور متھرا روڈ اور کالندی کنج  کے درمیان سڑک نمبر 13اے کو بند کردیا اور نوئیڈا  سے دہلی آنے والے لوگوں کو ڈی این ڈی یا اکشردھام  کی جانب سے آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے  یہ اطلاع ٹویٹ کے ذریعہ دی ہے۔ 
دوسری جانب دہلی میٹرو نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع  دی ہے۔ ڈی ایم آر سی  نے کہا ہے کہ ’’جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جسولا وہارشاہین باغ میٹرو اسٹیشن  میں داخل ہونا اور باہر نکلنا دونوں ہی بند ہے۔ دیگر سبھی اسٹیشن  کھلے ہیں اور سروس معمول پر ہے۔
واضح رہے کہ آج بھیم آرمی نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو جامع مسجد  سے لے کر جنترمنتر  تک مارچ نکالنے کا اعلان کیا  ہے، جس کے پیش نظر امن و قانون  بنائے رکھنے کےلئے احتیاط کے طورپر تین میٹرو اسٹیشنوں پر آمدورفت بند رکھی گئی ہے۔ بھیم آرمی کے لیڈر چندرشیکھر نے ’چلوجامع مسجد ‘کا نعرہ دیاہے اور جامعہ کے طلبہ نے بھیم آرمی کو اپنی حمایت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS