سری نگر: (یو این آئی ) جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ہفرو علاقے میں اتوار کے روز محکمہ پی ڈی ڈی کا لائن مین ٹرانسفارمرکی مرمت کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ یہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کا پیش آنے والا تیسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں پیر کے روز شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں محکمے کا ایک عارضی ملازم ترسیلی لائن کی مرمت کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے ہفروعلاقے میں اتوار کے روز ایک لائن مین ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے میں مصروف تھا کہ وہ بجلی کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔ انہوں نے کہاکہ گرچہ مذکورل لائن مین کو فوری طورپر نزدیکی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت محمدا شرف میر ساکن بڈی پورہ ناگام چرار شریف کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں قانونی کارروائی شروع کی گئی ہیں۔
بڈگام میں محکمہ بجلی کا لائن مین کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS