بہار: پٹنہ اور کچھ اضلاع میں کل سے نافذ ہوگا مکمل لاک ڈاون

0

دہلی: ریاست بہار میں کووڈ-19 کے تیزی سے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دارالحکومت پٹنہ اور کئی اضلاع میں 10 جولائی سے ایک ہفتہ کے لئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔  ریاست میں روزانہ کئے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چار دیگر اضلاع کے شہری علاقوں میں اسی طرح کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ بدھ کے روز بہار میں صرف 6،277 ٹیسٹ کیے گئے تھے لیکن ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 749  مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ ریاست میں نئے معاملے سامنے آنے کی مثبت شرح اب 12فیصد ہو گئی ہے۔ پٹنہ میں تازہ ترین  235معاملات سامنے آئے،  یہاں اب تک 1,351کل معاملے درج ہوئے ہیں۔  ریاست میں کل 13،274 معاملات ہیں۔ پٹنہ میں 12 اموات سمیت بدھ کے روز بہار میں اموات کی کل تعداد 100 ہو گئی۔
آر جے ڈی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا بہار میں ٹیس بہت کم ہو رہے ہیں اور اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے کہ ایسا کیوں ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کو بہار میں اسی طرح مداخلت کرنی چاہئے جیسے انہوں نے دہلی میں کی تھی۔  میرے خیال میں ، بڑھتی ہوئی تعداد نے اب حکومت کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، " 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS