مجرم وکاس دوبے کی گرفتاری پر اجین پولیس کو مبارکباد: شیوراج سنگھ چوہان

    0

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اجین پولیس کو اترپردیش کے کانپور میں پولیس حکام اور اہلکاروں کو قتل کرنے کے ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کی گرفتاری پر مبارکباد دی ہے۔
    چوہان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے یو پی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی سے بات چیت کرلی ہے۔ جلد ہی آگے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مدھیہ پردیش پولیس وکاس دوبے کو اترپردیش پولیس کو سونپ دے گی۔
    وکاس دوبے کی گرفتاری کے لئے اجین پولیس کو مبارکباد، جن کو لگتا کہ مہاکال کی پناہ میں جان سے ان کے پاپ دھل جائیں گے انہوں نے مہاکال کو جانا ہی نہیں۔
    انہوں نے لکھا کہ ہماری حکومت کسی بھی مجرم کو بخشنے والی نہیں ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS