غیر ممالک سے آنے والے مسافر ہوائی اڈے پر کراسکیں گے کورونا جانچ

0

نئی دہلی: غیر ممالک سے آنے والے ایسے مسافرجنہیں آگے دوسری گھریلو پرواز پکڑنے  ہے،اب اس سے پہلے ہوائی اڈے پر ہی اپنی آرٹی پی سی آر جانچ کرا سکیں گے جہاں وہ بین الاقوامی پرواز سے اترے ہیں۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے تجربے کی بنیاد پراس انتظام کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکوں سے آنے والے جن مسافروں نے پرواز سے 96 گھنٹے پہلے کورونا جانچ کرائی ہے اوران کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے ،انہیں پہلے سے ہی ادارہ جاتی قرنطینہ سے چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ پرواز سے 96 گھنٹے پہلے جانچ نہ کرا پانے والے ایسے مسافر جنہیں ملک میں پہلے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد وہاں سے دوسری کنیٹنگ گھریلو پرواز پکڑنی ہے وہ آگے کے سفر سے پہلے ہوائی اڈے پر ہی جانچ کرا سکتے ہیں۔
وزارت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں والے ہوائی  اڈوں کے منتظم آر ٹی پی سی آر جانچ کا انتظام کریں گے۔ اس میں جین ایکسپرٹ آر ٹی پی سی آر جانچ بھی شامل ہے۔ جانچ کے لئے ہوائی اڈے پر ایک الگ لانج  بنایا جائے گا۔رپورٹ نگیٹو آنے پر مسافر کنیکٹنگ پرواز پکڑ سکیں گے۔ رپورٹ پازیٹو آنے پر مقامی ریاست کی صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
ابھی یہ انتظام تجربے کی بنیاد شروع کی گئی ہے ۔ جین ایکسپرٹ سسٹم سے آر ٹی پی سی آر جانچ کا نتیجہ آنے میں ڈیرھ سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں۔دیگر سسٹم سے چھ سے سات گھنٹے لگتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS