امریکی ٹریول بلاگر برائن لانڈری اور ان منگیتر گیبی پیٹیٹو کی موت یا قتل

0
image:nowyoureadme.com

فلوریڈا (ایجنسیاں) : امریکہ کے اندرونی علاقوں میں سفری مہم کے دوران لاپتا ہونے والی نوجوان بلاگر کے والدین تفتیشی اداروں سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ ان کی ہلاکت کی وجوہات کے بارے میں بتایا جائے۔ جمعے کے روز لانڈری خاندان کے وکیل اسٹیو برٹولینو نے امریکی نیوز چینل اے بی سی کے ایک شو ’گڈمارننگ
In Florida, While Searching For Brian Laundrie, Human Remains Were Found,  According To The FBI
امریکہ‘میں بتایا کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امید دلائی ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ایف بی آئی نے جمعرات کے روز فلوریڈا کے ایک علاقے میں ملنے والی جزوی انسانی باقیات کے بارے میں تصدیق کی کہ ان کا تعلق لاپتا ہونے والے بلاگر برائن لانڈری سے ہے۔ فلوریڈا کے ’ولڈر نس پارک‘سے ملنے والی ایک نوٹ بک اور بیگ کے متعلق بھی یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں چیزیں بھی برائن لانڈری کی ہیں۔ایف بی آئی کے بیان میں لانڈری کی
Brian Laundry Update: Latest Gabby Petito News as FBI press conference  after human remains found - LOVEBYLIFE
ہلاکت کی وجہ نہیں بتائی گئی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس کی لاش کتنے عرصے تک پانی میں پڑی رہی۔جب کہ اس سے قبل اس کی گرل فرینڈ اور سیاحتی مہم میں شریک گیبی پیٹیٹو کی لاش ریاست وایومنگ کے گرینڈ ٹیٹن نیشنل پارک سے 19 ستمبر کو ملی تھی، جہاں یہ جوڑا تفریح کی غرض سے گیا تھا۔ایف بی آئی نے جمعرات کو کہا کہ فلوریڈا کے ایک بیابان علاقے میں


پائے جانے والے جزوی انسانی باقیات کی شناخت دانتوں کے ریکارڈ کے ذریعے کی گئی ہے۔ ان کا تعلق برائن لانڈری سے ہے۔ لانڈری مقتول ٹریول بلاگر گیبی پیٹیٹو کا بوائے فرینڈ تھا۔یہ باقیات بدھ کے روز دلدلی علاقے کارلٹن ریزرو سے ملی تھیں جو لانڈری کے والدین کے گھر سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ پولیس اور ایف بی آئی ایجنٹس برائن لانڈری کو ستمبر کے وسط سے اہل خانہ کی جانب سے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد سے وہاں تلاش کر رہے تھے۔ جس جگہ سے لانڈری کی باقیات اور بیگ ملا ہے یہ علاقہ تلاش کی پہلی کاروائیوں کے دوران زیر آب تھا۔
گیبی پیٹیٹو کے لاپتہ ہونے کے بعد سے تفتیشی اداروں کی توجہ لانڈری پر مرکوز ہو گئی تھی، مگر اس پر ارتکاب قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم وایومنگ میں ایک وفاقی عدالت کی گرینڈ جیوری نے 23 ستمبر کو ان پر پیٹیٹو کے بینک ڈیبٹ کارڈ کو دھوکہ دہی سے استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔پیٹیٹو اگست کے آخر میں اس وقت لاپتہ ہو گئی تھی، جب وہ لانڈری کے ساتھ اپنے بلاگ کے لیے امریکہ کے اندورنی علاقوں کا سفر کر رہی تھی، جسے وین لائف کا نام دیا گیا تھا۔ اس کے لاپتہ ہونے سے انٹرنیٹ پر یہ ایک سنسنی خیز معاملہ بن گیا۔
22 سالہ پیٹیٹو کو آخری بار 26 اگست کو زندہ دیکھا گیا تھا۔ اس کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ 11 ستمبر کو درج کرائی تھی جبکہ برائنانڈری ستمبر کی پہلی تاریخ کو تنہا اپنے والدین کے گھر لوٹا تھا۔ بعد ازاں پٹیٹو کی لاش 19 ستمبر کو مغربی وایومنگ میں گرینڈ ٹیٹن نیشنل فاریسٹ کے ایک دور افتادہ علاقے سے ملی تھی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسے گلا گھونٹ کر ہلاک گیا تھا۔پیٹیٹو کی باقیات جس علاقے سے ملیں تھیں، وہاں 27 اگست کو ایک اور ٹریول بلاگر کوٹے نے ایک ویران سٹرک پر کھڑی ہوئی ان کی گاڑی کی ویڈیو بنائی تھی۔برائن لانڈری اور گیبی پٹیٹو کی گمشدگی کے بعد ملک بھر میں ان کی تلاش کے لیے اشتہار لگائے گئے۔پیٹیٹو اور لانڈری، جو فلوریڈا کے مغربی ساحل پر واقع نارتھ پورٹ میں لانڈری کے والدین کے ساتھ رہتے تھے ، جولائی کے اوائل میں نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ سے اپنی مہم پر نکلے تھے۔ دونوں نے اسی علاقے کے ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔
اپنے اس سفر میں وہ کینساس، کولوراڈو اور یوٹاہ کی ریاستوں سے گزرے۔ انہوں نے اپنی اس سیاحتی مہم کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور انہیں محبت کرنے والے جوڑے کا نام دیا۔
12 اگست کو ، کسی نے 911 پر فون کر کے اطلاع دی کہ ریاست یوٹاہ کے قصبے موآب میں مون فلاور کمیونٹی کوآپریٹو کے سامنے برائن لانڈری، گیبی پیٹیٹو کو مار پیٹ رہا ہے۔موآب پولیس نے ایک وین کو ایک ہائی وے پر آرچز نیشنل پارک کے قریب روکا۔ باڈی کیمرے کی فوٹیج میں پیٹیٹو کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے پولیس افسر کو بتایا کہ لانڈری نے اس سے ڈانٹ ڈپٹ کی ہے اور تھپڑ مارے ہیں۔ پولیس نے جوڑے کو حراست میں نہیں لیا بلکہ انہیں یہ ہدایت کی کہ رات کو وہ الگ الگ سوئیں۔پیٹیٹو نے اپنی آخری تصویر 25 اگست کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی، اسی دن اس نے آخری بار اپنی والدہ سے فون پر بات کی۔ خاندان کا خیال ہے کہ یہ جوڑا اس وقت وایومنگ کے گرینڈ ٹیٹن نیشنل پارک کی طرف جا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS