Image:Republic World

اسلام آباد (ایجنسیاں): پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے 23 مارچ (یومِ پاکستان) کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خط میں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یوم پاکستان پر مبارکباد دینے پرہندوستانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں وزیراعظم پاکستان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔عمران خان نے جوابی خط میں مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی وزیراعظم سے کہا کہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کورونا کے خلاف ہندوستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS