نئی دہلی (ایجنسی): موربی میں حالت کافی خراب ہے۔ مچھو ندی پر بنا صرف پل ہی نہیں ٹوٹا اس حادثہ کے ساتھ کئی پریوار بھی تباہ ہوگئے۔ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اب تک 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 177 افراد کو بچایا گیا ہے۔ساتھ ہی سیکڑوں کی تلاش جاری ہے۔ انئیں لوگوں میں، باپ اپنے لاپتہ بچوں کو تلاش کر رہا ہے۔ وہیں کوئ ماں اپنی بچی کوکھونے غم منا رہی ہے۔ حادثہ میں مونا مووار کی 11 سال کی بیٹی نہیں رہی۔ صرف یہ ہی نہیں ، ان کا چھوٹا بیٹا اور شوہر بھی موربی گورنمنٹ اسپتال میں موت سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ گفتگو میں ان کی رشتہ دار بتاتی ہیں کہ ‘میں اپنی بہن کے ساتھ ہوں اور وہ رونا بند نہیں کررہی ہیں۔ میرا بھتیجا اور بھائی زندگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہمارے رشتہ دار اسپتال میں ہیں اور میں اپنی بہن کو گھر لے جانے کی کوشش کر رہی ہوں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.