سپریم کورٹ نے ارون پوری کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ خارج کیا

0
www.dnaindia.com

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہتک آمیز خبر شائع کرنے کے الزام میں انڈیا ٹوڈے گروپ کے اس وقت کے چیئرمین ارون پوری کے خلاف درج مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے کو پیر کو مسترد کر دیا۔
چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی بنچ نے ‘انڈیا ٹوڈے’ میگزین کے 30 اپریل 2007 کے شمارے میں ‘مشن مس کنڈکٹ’ کے عنوان سے شائع ہونے والے ایک خبر کے سلسلے میں مسٹر پوری کے خلاف درج مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے کو منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی اپیل کی قبول کر لی۔
بنچ نے تاہم واضح کیا کہ اس معاملے میں ایڈیٹر انچیف پوری کی اپیل کو قبول کر لیا گیا ہے، جبکہ رپورٹ لکھنے والے صحافی کی اپیل کو خارج کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس للت نے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ ہم ایڈیٹر کو راحت دیں گے، لیکن نامہ نگار کو نہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے اپریل میں مسٹر پوری اور دیگر کے خلاف درج مقدمہ کو منسوخ کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
درخواست گزار پوری کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کے وہ وشواناتھن نے لکھا ‘کے ایم میتھیو بمقابلہ کیرالہ حکومت’ کے معاملہ میں دئے گئے فیصلے کا حوالہ دیتے دلیل دی کہ متعلقہ خبر کی اشاعت کے وقت ‘ایڈیٹر انچیف’ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS