پہلگام تصادم : 2 جنگجو ہلاک، علاقے میں آپریشن ہنوز جاری : پولیس

0

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کے سری چند ٹاپ جنگل میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں 2 جنگجو مارے گئے جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ پہلگام کے جنگلی علاقے سری چند ٹاپ میں چھپے بیٹھے ہیں توپولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
موصوف ترجمان کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اوراس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
اُن کے مطابق تصادم کے دوران 2 جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگلی علاقے میں تیسرا ملی ٹینٹ بھی چھپا بیٹھا ہیں جس کو مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلوک جنگجووں میں ایک ممنوع تنظیم کا اعلیٰ کمانڈر بھی ہو سکتا ہے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS