کسانوں کی حمایت میں پدیاترا،ریونت ریڈی کو چپل کا تحفہ

0
Krishi Kanoon ke virudh Ghazipur Border par chal Rahe Pradarsan ke dauran Mangalvar ko Baithe huye Kisan Naarebazi karte huye. Photo by Anil Sinha.

حیدرآباد: دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے یگانگت کے اظہارکیلئے پدیاترا کرنے والے تلنگانہ کانگریس کے کارگذارصدر ریونت ریڈی کو ان ہی کی پارٹی کی رکن اسمبلی سیتکا نے نئی چپل کاجوڑا تحفہ میں دیا۔ملکاجگری لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ریڈی کی یہ پدیاترا چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے۔راجیو رعیتو بھروسہ یاترا کے نام سے جاری اس یاترا پر عوام کا مناسب ردعمل سامنے آرہا ہے۔سیتکا جو تلنگانہ اسمبلی میں مُلگ حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں نے ریڈی کو چپل کی جوڑی کا تحفہ دیا۔اس ویڈیوکو انہوں نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے انگریزی میں لکھاکہ انہوں نے اپنے بھائی کو درد سے نجات دلانے والی چپل کا تحفہ دیا۔یہ تحفہ یاترا کے چوتھے دن دیاگیا۔ساتھ ہی انہوں نے راہل گاندھی، پرینکاگاندھی،مہیلا کانگریس،کماری شیلجہ،مانکیم ٹیگورکو بھی ٹیگ کیا۔انہوں نے ہیش ٹیگ فارمرس پروٹسٹ،راہل گاندھی، کسان آندولن،راجیو رعیتو بھروسہ پدیاترا بھی کیا۔اس بالکل چھوٹی اور 30سکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سیتکا اپنے ساتھ چپل کا جوڑا لے کرآئیں اورانہوں نے ریونت ریڈی کو اس کا تحفہ دیا۔ریڈی نے اس چپل کو پہن کر مسرت کااظہارکیا۔یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS