پیگاسس جاسوسی معاملہ: سیکڑوں افراد اور تنظیموں نے چیف جسٹس کو لکھا خط

0
theleaflet.in

نئی دہلی (ایجنسیاں) : پیگاسس جاسوسی معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ اب 500 سے زائد لوگوں اور تنظیموں نے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھ کر اس معاملے میں دخل دینے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 500 سے زیادہ لوگوں اور گروپ نے سی جے آئی ایم وی رمنا سے اسرائیلی فورم این ایس او سے پیگاسس اسپائرویئر کی خریداری پر فوراً پابندی لگانے کی اپیل بھی کی ہے۔ساتھ ہی پیگاسس اسپائرویئر کے استعمال کو لے کر میڈیا میں دکھائی جارہی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔ خط لکھنے والوں نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پیگاسس اسپائر ویئرکا استعمال طلبا، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور انسانی حقوق سے وابستہ لوگوںکے علاوہ وکیل دیگر لوگوں کی جاسوسی کیلئے کیا جارہاتھا۔ چیف جسٹس کو خط لکھنے والے لوگوں نے ڈیٹا سیکورٹی اور پرائیویٹ پرائیویسی پالیسی کی طرف بھی سی جے آئی کی توجہ مبذول کرائی۔خط میں کہا گیا ہے کہ خواتین کیلئے پیگاسس سانحہ بہت ہی افسوسناک ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS