ہماری فوج عراق میں رہے گی: پینٹاگون

0
ہماری فوج عراق میں رہے گی: پینٹاگون
ہماری فوج عراق میں رہے گی: پینٹاگون

واشنگٹن (یو این آئی): امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پینٹاگون ترجمان بریگیڈئیر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ اس وقت کسی قسم کا منصوبہ زیر غور نہیں ہے، داعش کے خلاف جنگ کے لیے ہماری فوج اپنے مشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جو کہ حکومت عراق کی دعوت پر وہاں متعین ہے۔

معلوم ہو کہ ایرانی نواز حشد الشعبی سے منسلک شیعہ ملیشیا نجبہ تحریک کے لیڈروں میں شامل ابو تقوی السعیدی 4 جنوری کو ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا جس کی ذمے داری عراقی حکومت نے داعش مخالف امریکی زیر قیادت اتحادی قوتوں پر عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی کے حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر ساتھی سمیت شہید

عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے بیان میں حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا ان کی حکومت اتحادی قوتوں کے ملک سے مکمل خاتمے کے لیے دو طرفہ کمیشن قائم کرنے کا سوچ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS