کرکٹر میں شامی کو صدر جمہوریہ نے ارجن ایوارڈ سے نوازا

0
کرکٹر میں شامی کو صدر جمہوریہ نے ارجن ایوارڈ سے نوازا
کرکٹر میں شامی کو صدر جمہوریہ نے ارجن ایوارڈ سے نوازا
نئی دہلی: ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، راشٹرپتی بھون میں منعقد تقریب میں صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے منگل کو محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب میں کھیل رتن ایوارڈ، بیڈمنٹن اسٹار جوڑی چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکی ریڈی کو ملا ہے۔
جب کہ اسٹار کرکٹر محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس بار محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
جبکہ چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکی ریڈی کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ یہ تمام ایوارڈز ان کھلاڑیوں کو ان کے کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر دیا گیا ہے۔
ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی نے گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کیں۔
33 سالہ تجربہ کار تیز گیند باز شامی اس وقت انجری سے نبرد آزما ہیں۔ اس وجہ سے وہ دورہ جنوبی افریقہ پر ٹسٹ سیریز نہیں کھیل سکے۔ لیکن اب ان کے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ہوم ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کی امید ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS