دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کی میعادکار 31 جولائی تک بڑھادی گئی ہے

0

نئی دہلی:حکومت نے دیگر پسماندہ طبقات کی درجہ بندی کے لئے تشکیل کمیشن کی میعاد کار چھ مہینے بڑھادی گئی ہے اور اب 31 جولائی 2020 تک اپنی رپورٹ مرکز کو پیش کرے گا ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیرپرکاش جاویڈکرنے میٹنگ کے بعد بتایا کہ دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو چھ مہینےکی توسیع دیتے ہوئے اس کی معیاد کار اس سال 31 جولائی تک بڑھادی گئی ہے۔کمیشن کی معیادکار 31 جنوری کو ختم ہورہی تھی۔ جاویڈکر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  دائرہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور دیگر ذمہ داریوں کے پیش نظراس کی معیاد بڑھادی گی ہے۔ کابینہ نے کمیشن کو پسماندہ طبقات کی مرکزی فہرست میں شامل مختلف اندراجات کے مطالعہ اور ان میں ابہام ، املا کی غلطیوں وغیرہ میں بہتری کے لئے سفارش کی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے جو پہلے اس کےدائرہ کار میں شامل نہیں تھی۔ جاویڈکرنے بتایاکہ  پسماندہ طبقات کے کئی   ذیلی طبقات کےنام کے املےالگ الگ ریاستوں میں الگ الگ ہیں اوراس کے وجہ سے کئی مستحق لوگ ریزرویشن کے فائدہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جی روہنی کی صدارت میں دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کی تشکیل 2 اکتوبر2017 کوکی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS