اوشکا گناوردھنے افغانستان کے بلے بازی کوچ مقرر

0
Image: ICC Cricket

کابل:(یواین آئی) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی ) نے پاکستان کے خلاف سری لنکا میں یکم سے پانچ ستمبر تک منعقد ون ڈے سیریز کے لئے سابق سری لنکائی بلے باز اوشکا گناوردھنے کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا بلے بازی کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہلٹن ڈیوان ایکرمین کی جگہ یہ فرائض انجام دیں گے۔ گناوردھنے نے اس سے پہلے سری لنکا کی مردوں کی قومی ٹیم کے بلے بازی کے طور پر کام کیا ہے اور سری لنکا اے اور امرجنگ ٹیموں کو بھی کوچنگ دی ہے۔ واضح رہے کہ اے سی بی نے گزشتہ دنوں سابق آسٹریلیائی تیزگیندباز شین ٹیٹ کو مردوں کی ٹیم کے گیندبازی کوچ کے طور پر منتخب کیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ گناوردھنے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران ہی اپنا رول ادا کریں گے۔ اس کے بعد ای سی بی کے ذریعہ ان کے معاہدے کو بڑھانے کے بارے میں فیصلہ کئے جانے کی امید ہوگی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS