خودکشی کی کوشش کرنے والے کانسٹیبل کی موت

    0

    نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وسنت کنج تھانہ حلقے میں گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والے کانسٹیبل راکیش کے علاج کے دوران بدھ کے روز موت ہو گئی۔ جنوبی مغربی ضلع کے پولیس کانسٹیبل راکیش کی موت کی توثیق کی ہے۔ کانسٹیبل راکیش (35) نے پیر کے روز علیٰ الصباح خود کو گولی مار لی تھی۔ اسے سنگین حالت میں ایمس میں داخل کروایا گیا جہاں آج اس نے دم توڑ دیا۔
    غور طلب ہےکہ پیر کی صبح تقریباً چھ بجے آس پاس پولیس سے معلوم ہوا کہ وسنت کُنج تھانہ علاقے میں مشرقی روڈ پر پولیس پیکیٹ پر راکیش نام کے ایک کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کو کانسٹیبل راکیش بے ہوش ملا۔ پولیس اہلکار نے اسے فوراً ٹراما سینٹر میں داخل کروایا جہاں اس نے آج دم توڑ دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS