آپریشن گنگا: آئی اے ایف کے تین طیارے 629 ہندوستانیوں کے ساتھ ہنڈن پر اترے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف ) کے تین سی-127 ٹرانسپورٹ طیارے ہفتہ کی صبح یوکرین-رومانیہ، سلوواکیہ اور پولینڈ سے 629 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ہنڈن ہوائی اڈے پر اترے۔ آئی اے ایف نے کہا’’ان پروازوں کے ساتھ ہندوستان نے ان ممالک کو 16.5 ٹن امدادی سامان پہنچایا ہے‘‘۔
آئی اے ایف نے کہا کہ آپریشن گنگا کے تحت، ہندوستانی فضائیہ نے اب تک 2056 مسافروں کو واپس لانے کے لیے 10 پروازیں کی ہیں، جبکہ جنگ زدہ یوکرین کے لیے 26 ٹن امدادی سامان پہنچایا ہے۔ آپریشن گنگا کے تحت اب تک 11500 ہندوستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS